کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کارکنان سے تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج معاشرے میں غیرشرعی رسم ورواج،تہوارزورپکڑتے جارہے ہیں، ویلنٹائن ڈے بے حیائی پھیلانے کادن ہے جس کی اسلام میں قطعی گنجائش نہیں ہے۔ویلنٹائن ڈے کے نام پر ہونے والی خرافات کوروکنے کیلئے علماء کرام کے ساتھ سب کو اپنا کرداراداکرناہوگا،بے حیائی کے کلچرکے سامنے حیاء کے کلچرکوعام کیاجائے۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ ایک مسلم معاشرہ اس بات کی قطعی اجازت نہیں دیتا کہ ایک غیرمرد،غیرعورت کوپھول،تحفے تحائف پیش کرے اور اس کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کی حدبھی عبورکرے،اسلام میں تمام عالم کے انسانوں،چرند،پرند،جانوروںسے محبت اور زندگی میں شامل ہررشتے کی عزت واحترام کرنے کی تعلیمات موجودہیں لیکن محبت کے نام پر’’ویلنٹائن ڈے‘‘ جیسے دن کومناناکسی صورت جائز نہیں ہے۔مسلم معاشرے کے کچھ آزادخیال رکھنے والے ذہنیت کے لوگ ویلنٹائن ڈے کے بارے میں فضول دلائل کے ذریعے مسلمان نوجوان ،لڑکے لڑکیوں کوقائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مگر افسوس کے ہماراآزادخیال ذہنیت رکھنے والا طبقہ غیرمسلموں کے تہواروں کووالہانہ اندازسے خیرمقدم کرکے پتہ نہیں کن لوگوں کے عزائم کی تکمیل کی جارہی ہے۔محمدسلیم عطاری نے ویلنٹائن جیسے غیرشرعی تہواروں کی سرکاری سطح پر پابندی لگانے کامطالبہ کیا۔
بے حیائی کے سامنے حیاء کلچرعام کیاجائے ‘محمدسلیم عطاری
Feb 14, 2023