کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہاکہ ویلنٹا ئن ڈے کے ذریعے معاشرے میں مغربی کلچر کی یلغار اوربے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔مغربی سوچ کے حامل مٹھی بھر افراد معاشرے کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جائزر شتوں میں اظہار محبت سے مذہب نہیں روکتا ۔حکومت ایسے تہوار وں کا راستہ روکے جو نوجواناں میں اخلاقی گراوٹ کا سبب ہوں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آزا دی کے نا م پر بے راہ روی نو جوا نو ں کے مستقبل کو تا ریک کر نے کے مترادف ہے۔مذمو م سا زش کے تحت مسلما نو ں کی تہذیب کو مٹا نے کیلئے مغربی اقوام کی شر م و حیا سے عاری بے ہو دگی کی یلغا ر جا ری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم معاشرے میں ویلنٹا ئن ڈے کا فروغ اسلا می ثقافت اور معاشرتی اقدار کی تباہی کا سبب، نوجوان نسل کو اخلاقی تباہی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلا می ثقا فت اعلیٰ اخلا ق اور بہترین انسا نی قدرو ں کی آئینہ دار ہے جو معاشرے کو شرا فت اور امن کا پیغا م دیتی ہے ۔بحیثیت مسلمان ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ویلنٹائن ڈے جیسے غیر اخلاقی، بے ہودہ لغو کلچر کا بائیکاٹ کریں۔ شاہ عبد الحق نے مزید کہا کہ حکو مت و انتظا میہ کی بنیا دی ذمہ داری ہے کہ اسلا می قوا نین کا مذ اق اڑانے وا لی غیر شرعی اور غیر اخلا قی سر گر میو ں کی روک تھام کی خاطر سخت لائحہ عمل اپنائے ۔