اسلام ہی تحفظ حقوق نسواں کا  ضامن ہے، مفتی بلال قادری

Feb 14, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک پیغام اسلام پاکستان کے سربراہ مفتی محمدبلال قادری نے کہاہے کہ اسلام ہی تحفظ حقوق نسواں کا ضامن ہے۔شفاعت محمدیؐ و نجات کی طلب گارخواتین سیرت فاطمہؓ و عائشہؓ  کواپنائیں۔ حکومت حیاباختہ یہودی رسم ویلنٹائن ڈے کو بزور طاقت روکے۔ یہ باتیںانہوں نے حیا سوز یہودی رسم ویلنٹائن ڈے کے خلاف احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے نوجوان بچے بچیوں سے بھی دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ جذبہ ایمانی سے ویلنٹائن ڈے کو عملاً مسترد کردیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت شرم و حیاکے خلاف ویلنٹائن ڈے کو روکنے کیلئے سرکاری وسائل بروئے کار لائے ۔ ویلنٹائن ڈے منانے والے دینی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے یہود و نصاریٰ کی سازشوں سے بچیں۔ والدین اپنے بچوں کو امہات المومنین و بنات رسول ،خلفائے راشدین و اہل بیت اطہار کی تعلیم و افکار و کردار سے روشناس کرائیں۔پیمرا و نشریاتی ادارے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے بے حیائی ،بے شرمی اور اسلامی اخلاقی اقدار کی بے حرمتی کے خلاف اپنا مؤثر،مثبت ،تعمیری ،اصلاحی کردار اداکریں۔ علماء آئمہ اور اساتذہ کرام بہکے ہوئے سادہ لوح کلمہ گو نوجوان مسلمان بہن بھائیوں کی اصلاح پر مستقل بنیادوں پرخصوصی توجہ دیں۔

مزیدخبریں