اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ‘ آرٹس و کامرس امتحانی فارم کی تاریخوں کا اعلان 

Feb 14, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم آرٹس پرائیویٹ اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ ان امتحانات میں شرکت کے خواہشمند تمام امیدوار اپنے امتحانی فارم  بروز منگل28  فروری تک بورڈ آفس لائبریری میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ کے امیدواروں سے حصہ اول یا حصہ دوم میں کسی ایک کا امتحان دینے پر 2600روپے اور حصہ اول و دوم باہم کے امتحانات کیلئے 4100روپے فیس وصول کی جائے گی۔ ایسے امیدوار جو مقررہ تاریخوں تک اپنے امتحانی فارم نہیں جمع کرواسکیں وہ 500  روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ یکم مارچ سے 15 مارچ تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعرات 16مارچ سے 30مارچ 2023ء  تک اپنے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ تمام طلبہ اپنے امتحانی فارم کی تصدیق گریڈ 17کے گزیٹڈ افسرسے کروانے کے پابند ہیں۔طلبہ انٹربورڈ کراچی کی دی گئی سہولت سے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے امتحانی فارم کی فیس یو بی ایل کی کسی برانچ میں بھی اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کرواسکتے، طلباء جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا امتحانی فارم شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں بورڈ آفس کی انکوائری میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کا فارم قبول نہیں کیا جائے گا اور فیس ضبط کرلی جائے گی۔

مزیدخبریں