کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن خدام المومنین کے سرپرست اعلی ظفر علی جعفری المعروف ظفرکربلائی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اوروزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ 14 سالوں کی طرح امسال بھی ایک 15 ویں سالانہ مجلس عزا و ماتمی جلوس مورخہ 25 رجب المرجب بتاریخ 17 فروری 2023 بروز جمعہ کو نشترپارک میں 6 بجے شام بسلسلہ شہادت حضرت امام موسی کاظم باب الحوائج علیہ اسلام برپا کی جائے گی ، بعد اختتام مجلس عزا رات 8 بجے ایک ماتمی جلوس برآمد ہوگا۔ تمام گزار گاہوں بلشمول جلوس کی برآمدگی نشترپارک سے اختتامی جگہ عزاخانہ زھرہ سولجربازار کراچی تک کی سیکورٹی / واک تھرو گیٹ ، صاف صفائی اور بجلی کی بحالی اور مجلس عزا و ماتمی جلوس سے متعلق بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔