کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی شعائراور ہماری تہذیت و معاشرت ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم سرِ بازار یہود و ہنود کے مغربی ایجنڈے کا پرچار کریں۔ شرم و حیاء ایک مسلمان بہو، بیٹی اور نسل نو کی اسلامی شناخت اور ارکان خمسہ کی بنیاد کا درجہ رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی دارلامارت محمدی مسجد برنس روڈ کے مرکزی سیکریٹریٹ میں جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی نے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندہ وفد کی موجودگی اور جماعت کے مرکزی میڈیا ترجمان عبدالرحمٰن عابد طور راجپوت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علمائے حق اور مذہبی اسکالرز دینی مجالس اور مجوزہ سیمینارز میں اس بے حیائی کے ایجنڈے کی سر کوبی کرتے ہوئے اس کے بارے میں مکمل اسلامی شعور و آگہی فراہم کریں تا کہ ہم من حیث القوم اس بے ہودہ کلچر سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیںاس دن کو خاص طور پر"یوم حیاء ڈے" پورے پاکستان میں ہر مقام پر منایا جائے جس میں اسکولز، کالجز، عصری جامعات اور دینی جامعات کے اسا تذہ کرام اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔