مرگی سے آگہی کے عالمی دن پر اسکولوں میں آرٹس مقابلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میںمرگی کے عالمی دن پر آگہی دینے کے حوالے سے منعقد تقریب میں 50اسکولز کے بچوں نے والدین اور اساتذہ  کے ہمراہ شرکت کی۔ نیورولوجی ریسرچ فانڈیشن کے صدر  ڈاکٹرعبدالواسع  نے اس مرض کے حوالے سے بات کی۔ڈاکٹرعبدالواسع نے بتایا کہ اس وقت پورے ملک میں بچوں کے دماغ کے 30ماہرین موجود ہیں جن میں سے صرف 8 ماہرین کراچی میں ہیں۔نیورولوجی ریسرچ فانڈیشن کے صدر نے کہا کہ اس وقت والدین اوراساتزہ میں آگاہی پھیلانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ بچوں میں مرگی کی علامات آغاز سے ہی شروع ہوجاتی ہیں اور یہ مرض80فیصد تک  قابلِ علاج  ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد تشخیص سے ہی اس مرض سے مریض کا دماغ بچایا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن