نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار ) پین سکولزالغازی کیمپس کی تعارفی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس سے پرنسپل میاں سلطان احمد، ڈائریکٹر آئی ٹی ٹیکنالوجی تبسم ضیاء ،ڈائریکٹر سکولز عثمان پیرزادہ اور صدر پریس کلب راشد محمود خاور نے خطاب کرتے ہوئے کہا چھوٹے بچوں کو تخلیقی سفر پر گامزن کرنے کے لیے ایک عالمی معیار کا نصاب اور روبوٹکس لیب، ریئل ٹائم مونٹیسوری ایکٹیویٹی روم، اور پروجیکٹ پر مبنی سسٹم متعارف کروا رہے ہیں جو بچوں کو مہارتوں پر مبنی ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا ہمارا سکول مضامین میں خوبیوں اور کمزوریوں کے بارے میں والدین کو بروقت تاثرات طلباء کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے اصلاحی اقدامات کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔