حافظ آباد: ہائی سکول مدینہ کالونی میںزلزلہ زدگان کیلئے فنڈ ریزنگ


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)گورنمنٹ ہائی سکول مدینہ کالونی  میں ترکی او ر شام میں زلزلہ کے باعث شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرین کی امداد کیلئے فنڈریزنگ کی گئی ۔پرنسپل سید ظہیر شاہ اور ہیڈ ماسٹر محمد ابو بکر علوی کا کہنا ہے کہ پوری پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی  میں ترکی اور شام کی غمزدہ عوام کے ساتھ ہے مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے مسلمان بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ۔ انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے زلزلہ کے متاثرین کی امداد کیلئے سکول کے طلباء اور اساتذہ دل کھول کاعطیات جمع کرو ارہے ہیں پوری قوم کو چاہیے کہ ترکی اور شام کے متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد کیلئے دل کھول کر عطیات جمع کروائیں جائیں۔قبل ازیں سکول کے طلباء اور اساتذہ نے زلزلہ میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔

ای پیپر دی نیشن