ڈ ی پی ایس حافظ آباد میں میلہ جشن بہاراں، ڈپٹی کمشنرنے افتتاح کیا


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں دو روزہ میلہ جشن بہاراں اور فن فیئر شروع ہوگیا ۔ ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ نے افتتاح کیا ۔ پرنسپل محمد زمان چیمہ ، سی ای او ایجو کیشن وزیر احمد آغا ، وائس پرنسپل گلناز ، اراکین بورڈ آف گورنر حاجی فلک شیر چٹھہ،شیخ محمد فیصل چاند ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی سمیت دیگر سرکاری افسروں،طلباء طالبات کے والدین نے میلے میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ بچوں کوتعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کرنا ضروری ہیں ۔ تعلیمی اداروں میں فن فیئر میں تقریبات سے بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔دریں اثناء سنگت ڈوپلمنٹ فائونڈیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے میں نے سی او آفس ہیلتھ اور سی او آفس ایجوکیشن میں خصوصی افراد کی رسائی کے لیے ریمپ تعمیر کرنے کے احکامات جاری کردئے، وفد کی قیادت سینئر نائب صدر امبرین بشیرنے کی وفدمیں ،نائب صدر ملک نذاکت علی پھلروان ایڈووکیٹ ، پریس سیکرٹری سید غلام عباس شیرازی اور کوارڈینیٹر ڈاکٹر نذر حسین کھوکھر شامل تھے  ۔

ای پیپر دی نیشن