شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ملک کی ترقی اور سلامتی کی ضامن جماعت ہے اور عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں نئے عزم کیساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے عمل پیرا ہونگے، عمران خان پہلے بھی کسی کے کندھوں پر سوار ہو کر آیا تھا اور آئندہ عام انتخابات میں بھی کسی کا کندھا اور سہارا تلاش کر رہے ہیں لیکن اب حالات بدل چکے ہیں، انہیں اپنی سیاست کے بل بوتے پر انتخابی میدان میں اترنا ہوگا۔