سرائے مغل(نامہ نگار) ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ سرائے مغل کے ایس ایچ او ملک کفایت حسین اور انکی ٹیم نے بین الاضلاعی درجنوں سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث ’’کمیانہ ڈکیٹ گینگ ‘‘ کے سرغنہ سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں ناجائزاسلحہ،لاکھوں روپے اور مال مسروقہ بر آمد کر لیا۔