نارنگ : مرکز ولایت امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں انجمن شہریاں کا اجلاس


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)مرکز ولایت امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں انجمن شہریاں کا ماہانہ اجلاس زیر سرپرستی سرپرست اعلیٰ انجمن شہریاں سیٹھ سعید احمد فاروقی زیرصدارت صدر انجمن شہریاں میاں امجد و چیف آرگنائزر حافظ رانا عون الباری ڈپٹی جنرل سیکرٹری ظہیر ارشد مغل منعقد ہوا اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیا گیا اور مہنگائی کو کنٹرول کر کے عوام کو سہولیات دی جائیں اور سویڈن میں جو مذہبی دہشت گردی کی گئی ہے ان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حرمت قرآن پر جان بھی قربان ہے سرپرستی سیٹھ سعید احمد فاروقی اور چیف آرگنائزر حافظ عون الباری نے گفتگو کرتے کہا کہ ہم اپنے علاقے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے تمام ممبران نے عزم اور عہد کیا کہ فرقہ واریت کی ہوا کو فروغ نہیں دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن