شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر کی طرف سے ضلعی ، مختلف ونگز ، تاجروں ، وکلاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا اس موقع پر بزرگ رہنما پیر ارشد ہاشمی ،ضلعی جنرل سیکرٹری منظور آصف ورک ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شاہد اقبال گجر،رائے ثاقب، افضل بیگ ، ظفر اقبال انصاری ، شانی خان ،گلفام ریاض ورک سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پرخطاب کرتے میاں افضال حیدر نے کہاکہ عمران خان کی طرف سے جیل بھرو تحریک کیلئے پارٹی کے عہدیداران سے لیکر کارکنان تک اپنے کپتان کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں عمران خان ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کی جنگ لڑرہے ہیں۔