شہباز گِل نے بریت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

اداروں میں بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں بریت کے لیے شہباز گِل نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔شہباز گِل نے ٹرائل کورٹ سے درخواستِ بریت مسترد ہونے کا فیصلہ عدالتِ عالیہ میں چیلنج کیا ہے۔انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنے کی استدعا بھی کر دی۔شہباز گِل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ایسا کوئی میٹریل نہیں دیا گیا جس پر فردِ جرم لگ سکے۔شہباز گِل نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ درخواست منظور کرتے ہوئے کیس سے بری کیا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ سے انہوں نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ درخواستِ بریت پر حتمی فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے۔

ای پیپر دی نیشن