وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے پیرکے روز کہا ہے کہ شمالی امریکا کی فضائی حدود میں حال ہی میں گرنے والی چیزوں کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔کربی نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران میں کہاکہ فضائی حدود کی باریک بینی سے جانچ پڑتال سے ان اشیاء میں اضافے کی جزوی طور پر وضاحت ہوسکتی ہے لیکن یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان سے زمین پرموجود لوگوں کو خطرہ لاحق تھا اور نہ ہی ان میں حرکات و سکنات یا پروپلشن کی صلاحیت کے کوئی آثار دکھائی دیے ہیں۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز جھیل ہرون کے اوپرایک مشتبہ چیز کومارگرایا تھا۔یہ اس نوعیت کا تازہ ترین واقعہ ہے۔اس سے پہلے چین کے نگرانی کے ایک مشتبہ غبارے نے شمالی امریکا کی سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیاتھا۔کربی نے مزید کہا کہ امریکا چین کے اوپرغبارے نہیں اڑا رہا ہے اورانھیں کسی دوسرے امریکی طیارے کے چین کی فضائی حدود میں پرواز کرنے کا بھی علم نہیں ہے۔