پنجاب میں الیکشن کیلئے نگاہیں گورنر ہاؤس پر مرکوز

Feb 14, 2023 | 14:33

پنجاب میں الیکشن ہونے کی گُتھی اب تک نہ سلجھنے اور تحریکِ انصاف کی جانب سے فوری الیکشن کرانے کے اصرار کے بعد تمام نگاہیں گورنر ہاؤس پر مرکوز ہو گئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق صوبے میں عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کے لیے گورنر پنجاب سے آج میٹنگ کی درخواست کر رکھی ہے۔دوسری جانب عمران خان الیکشن 90 دن میں نہ ہونے کی صورت میں آئین بچاؤ تحریک شروع کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔پہلے مرحلے میں وکلا، سول سوسائٹی اور پارٹی رہنما احتجاج کریں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں عمران خان خود میدان میں اتریں گے۔ سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں عمران خان اور چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان آج اہم ملاقات بھی ہو گی۔اس ملاقات میں پنجاب میں انتخابات کی تاریخ پر تبادلۂ خیال ہو گا۔تحریکِ انصاف اور ق لیگ کی قیادت انتخابی لائحہ عمل سے متعلق حکمتِ عملی بھی طے کرے گی۔

مزیدخبریں