اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے ترکیہ کا دورہ کریں گے ان کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ترکیہ کے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور اس کے علاوہ وہ ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بھی جائیں گے، دورے کے حوالے سے اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارتخانہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا. وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کا اہم مقصد ترکیہ سے اظہار ہمدردی ہے۔