وزارت خزانہ نے فنانس بل کل پارلیمنٹ پیش کرنے کا اعلان کردیا، جبکہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے، پارلیمنٹ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی 9 بج کر 25 پر ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔فنانس بل سے متعلق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی تھی۔صدر مملکت نے بجٹ تجاویز آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر اعتراضات اٹھا ئے تھے اور اسے بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تجویز دی۔