ڈیرہ اسماعیل خان (نوائے وقت رپورٹ) علی امین گنڈا پور پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بنچ میں پیش ہوئے۔ 26 مقدمات میں علی امین گنڈا پور کو ضمانتیں مل گئیں۔ علی امین گنڈا پور کے وکیل نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف 12 مقدمات راولپنڈی میں تھے، ان میں 9 مارچ تک ضمانتیں ملی ہیں۔ ایک واہ کینٹ اور ایک ٹیکسلا میں مقدمہ ہے جس میں 11 مارچ تک ضمانت ملی ہے۔ ایک ایف آئی آر گوجرانولہ کی تھی اس میں 18 مارچ کی ضمانت ملی ہے۔ چار ایف آئی آر فیصل آباد کی تھیں ان میں 16 مارچ تک ضمانتیں ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو ایف آئی آر لاہور کی تھیں جن میں 15 مارچ تک ضمانت ملی ہے، چھ ایف آئی آر اینٹی کرپشن کی تھیں ان میں ہمیں یکم مارچ تک ضمانت ملی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی ہے جس میں مزید کیسز کا استفسار کیا ہے۔
علی امین گنڈا پور کی پشاور ہائیکورٹ سے 26 مقدمات میں ضمانت منظور
Feb 14, 2024