لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق سیکرٹری الیکشن کمشن کنور دلشاد نے کہا کہ اگرکسی جماعت کے پاس انتخابی نشان ہو اورکوئی نشست نہ جیت سکی ہو تو بھی آزاد امیدوار اس جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔ کنور دلشاد نے بتایا کہ الیکشن شیڈول کے دوران پارٹیوں کو مخصوص نشستوں کی فہرست دینی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کیلئے 13 سے 17 جنوری تک فہرست دینے کی تاریخ مقرر تھی، اگر کسی جماعت نے پہلے مخصوص نشستوں کیلئے ترجیحی فہرست نہیں دی تو وہ اب دینے کی مجاز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرکسی جماعت کے پاس انتخابی نشان ہو اورکوئی نشست نہ جیت سکی ہو تو بھی آزاد امیدوار اس جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔
آزاد ارکان کوئی سیٹ نہ جیتنے والی جماعت میں بھی جا سکتے ہیں: کنور دلشاد
Feb 14, 2024