امارات، بھارت میں بین البراعظمی تجارتی راہداری، سرمایہ کاری سمیت کئی معاہدے

Feb 14, 2024

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور متحدہ عرب امارات نے تجارتی راہداری کے ایک معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں جس کا مقصد یورپ کو مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں کے ذریعے سمندر اور ریل کے ذریعے بھارت سے جوڑنا ہے، اس منصوبے کو امریکا اور یورپی یونین کی حمایت حاصل ہے۔ نریندر مودی کا دورہ متحدہ عرب امارات بھارت میں اپریل سے شروع ہونے والے انتخابات کے دوران دیکھنے میں آیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم آج مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے  مندر کا افتتاح کریں گے جس کے ایک دن بعد وہ دارالحکومت ابوظہبی میں ایک کمیونٹی پروگرام میں ہزاروں تارکین وطن سے خطاب بھی کریں گے۔ مودی نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ متعدد معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ باہمی سرمایہ کاری کی ڈیل بھی شامل ہے۔ شیخ محمد نے کہا ہمارا خطہ مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ بھارت کے ساتھ ایسے مستقل کے منتظر ہیں جو ہمارے عزائم کے برابر ہو۔

مزیدخبریں