کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی نے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ کو دوبارہ وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر مراد علی شاہ کا نام فائنل کر دیا ہے۔ نئی حکومت میں شرجیل میمن وزیر اطلاعات جبکہ ناصر حسین وزیر بلدیات ہوں گے۔