دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے تقوی والی زندگی اختیار کی جائے : مفتی شاہد عبید

لاہور( خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث مولانا مفتی شاہد عبید نے ’’خانقاہ انبالہ ہاؤس‘‘ ٹاؤن شپ لاہور میں الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی کی زیر صدارت اصلاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام مصائب و مشکلات کا حل اجتماعی توبہ و استغفار اورخدمت خلق کے ذریعہ اللہ تعالی کو راضی کرنے میں ہے انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے گناہوں کو چھوڑ کر نیکی و تقوی والی پاکیزہ زندگی اختیار کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن