پنجاب یونیورسٹی نے کئی نامور شخصیات پیدا کی ہیں : خالد محمود 

 لاہور(لیڈی رپورٹر )وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے سیمینار ہال میں پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی آفس کے زیر اہتمام شعبہ جات کے فوکل پرسن کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی آفس پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، ڈائریکٹر سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز ڈاکٹر ناہید ایس گورائیہ، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجزپروفیسر ڈاکٹر ثوبیہ خرم دیگر نے شرکت کی۔  پنجاب یونیورسٹی نے کئی نامور شخصیات پیدا کی ہیں جو قومی و بین الاقوامی سطح پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔  پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کو سابق و موجودہ طلباء کی بہتری کے لئے مل کرکام کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے کہا کہ دنیا کی بہترین جامعات میں سابق طلباء کو ساتھ رکھنے کا رواج عام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...