لاہور (خبر نگار ) پاک لائرز فورم کے تحت لاہور ہائی کورٹ میں یکجہتی فلسطین وکلاء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ شہر بھر سے وکلاء کی ایک کثیر تعداد شریک ہوئی۔کانفرنس میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وکلاء کی جانب سے بھرپور آواز بلند کی گئی۔پاک لائرز فورم کی یکجہتی فلسطین وکلاء کانفرنس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرؤف، ڈاکٹر ناصر ہمدانی، لاہور ہائی بار ایسوسی ایشن کے صدر اشتیاق اے خان پاک لائر فورم کے صدر رانا عبد الحفیظ،ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اے آر نقوی، محمد احسن ورک، عتیق الرحمن مغل سمیت ودیگر وکلاء نے خطاب کیا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ پاکستان اور پوری دنیا میں مظلوم کی آواز ہے۔مرکزی مسلم لیگ مظلوم کے حقوق کی سیاست کو لیکر کھڑی ہے۔ ہم فلسطینیوں کیساتھ ہیں اور مدد کو جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹر ناصر ہمدانی نے کانفرنس میں موجود شرکاء کو فلسطین کے حالات پر ملٹی میڈیا بریفنگ دی۔ پاک لائرز فورم کی یکجہتی فلسطین وکلاء کانفرنس میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اشتیاق اے خان کہا کہ پاک لائرز فورم نے وکلاء کے کردار کو بہتر بنانے کے لیے جو مہم چلائی وہ قابل ستائش ہے۔ صدر پاک لائیر فورم رانا عبد الحفیظ نے کہا کہ پاک لائر فورم وکلاء کا حقیقی ترجمان فورم ہے۔ ہمارے وکلاء پاکستان میں کردار کی وکالت کررہے ہیں۔