اب افغانستان محفوظ‘ سفر  سے روکنے والے ممالک  کے پیچھے سیاسی مقاصد‘ ذبیح اللہ مجاہد

کابل (نیٹ نیوز) امریکہ اور آسٹریلیا کے بعد روس، برطانیہ اور جرمنی  نے اپنے شہریوں کو مبینہ سکیورٹی خطرات کے باعث افغانستان کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ امارت اسلامیہ کے ترجمان نے کہا ہے حال ہی میں افغانستان کا سفر کرنے والے ہزاروں غیر ملکیوں کو کسی قسم کی دھمکی یا خطرے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق، ایسے انتباہات شائع کرنے والے ممالک افغانستان کو ایک غیر مستحکم ملک کے طور پر پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ "اب افغانستان محفوظ ہے، لیکن ممالک اب بھی اپنے شہریوں کو خبردار کرتے ہیں، اس کا مطلب ہے اس کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد ہے۔یہ  ممالک افغانستان کو دنیا کے سامنے ایک غیر مستحکم اور غیر محفوظ ملک کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ہم لوگوں کو یقین دلاتے  ہیں افغانستان محفوظ ہے،" جرمنی کے دفتر خارجہ نے ایک انتباہ میں اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ افغانستان سے نکل جائیں اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملک کا سفر نہ کریں۔جرمنوں نے یہ انتباہ اس لیے دیا ہے کیونکہ وہ ابھی تک امارت اسلامیہ کے ساتھ سیاسی معاہدے پر نہیں پہنچے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن