لاہور(سپورٹس رپورٹر+نامہ نگار)پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کیلئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے کہا کہ 3 اضلاع میں 17 ہزار 176 پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے۔ لاہور میں 6 ہزار 936، ملتان میں 5700 جبکہ راولپنڈی میں 4538 اہلکار تعینات ہونگے۔ پاک فوج کی 3 کمپنیاں بھی سکیورٹی پر مامور ہونگی۔ ٹریفک کی روانی کیلئے اضافی نفری طلب کی جائیگی۔ شریک ٹیموں کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائیگا، ٹیموں کی نقل و حرکت اور میچز کے دوران جیمرز کی تنصیب بھی کی جائیگی۔ پی ایس ایل کے روٹس کی فضائی نگرانی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کی جائیگی۔ سیف سٹیز کے کیمروں سے ایونٹ کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ ہوگی۔ کرکٹ ٹیموں کے روٹس اور سٹیڈیم میں اضافی کیمرے نصب ہونگے۔ موبائل کمانڈ وین، پیرو کی گاڑیاں بھی کیمروں کیساتھ متحرک ہوں گی۔روٹس پر 20 ڈولفن اور 20 ایلیٹ فورس کی ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی۔
پی ایس ایل 9 ‘ٹیموں کیلئے سٹیٹ گیسٹ کا درجہ ‘ہیلی کاپٹرز سے نگرانی
Feb 14, 2024