لاہور (کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اے سی سی اے پاکستان نے تاجر برادری کی آگاہی کیلئے لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔لاہور چیمبر میں ہفتہ وار ٹیکس کلینک کاروباری برادری کو ضروری معلومات فراہم کریگا اور وہ سینئر ماہرین کے ساتھ ٹیکس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کر سکیں گے۔یہ فیصلہ لاہور چیمبر میں آگاہی سیشن کے موقع پر کیا گیا۔