سعودی حج رجسٹریشن شروع‘ پہلی مرتبہ جانے والوں کو ترجیح دی جائے گی

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد اور مقامی لوگوں کے لیے حج رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق حج کے خواہشمند سعودی عرب میں مقیم لوگ وزارت حج کی ویب سائٹ یا سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس پر ’نسک‘ ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ابھی تک حج نہ کرنے والے افراد کی بکنگ کو ترجیح دی جائے گی جبکہ رجسٹریشن کرانے والے افراد کو رجسٹریشن کے وقت مکمل یا کچھ رقم ادا کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔ کرونا پابندیوں کے ہٹنے کے بعد گزشتہ برس 25 لاکھ سے زیادہ مسلمانوں نے حج ادا کیا تھا۔ جبکہ رواں برس ریکارڈ تعداد میں عازمین حج کی آمد کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...