اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔اسد قیصر نے درخواست دائر کرنے سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کرائی۔اسد قیصر نے درخواست میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔