جماعت اسلامی کامبینہ دھاندلی کے خلاف جمعہ کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

Feb 14, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے مبینہ الیکشن دھاندلی کے خلاف جمعہ کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواران حلقوں میں ہونے والی دھاندلی سے متعلق شکایات الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں۔ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے ہمراہ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر دھاندلی کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش ہے البتہ نگران حکومت ڈھٹائی سے اس کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ انتخابات کے تقدس کو برقرار رکھنے اور ملک کو آگے لے جانے کے لیے ضروری ہے کہ دھاندلی سے متعلق شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ نگران حکومت خود پہل کرتے ہوئے چیف جسٹس کے ذریعے عدالتی کمیشن تشکیل بنائے۔ مجوزہ عدالتی کمیشن سے تمام سٹیک ہولڈر رجوع کرسکتے ہیں اور اس کی پوری کاروائی کو لائیو نشر کیا جائے، اسی سے ہی صورتحال نارمل ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں