علیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Feb 14, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان گزشتہ روز جہانگیر خان ترین رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے عون چوہدری کے ہمراہ جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے جہانگیر خان ترین کی مستقبل میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ جہانگیر خان ترین نے عبدالعلیم خان اور عون چوہدری کی آمد پر ان دونوں کا شکریہ ادا کیا اور استحکام پاکستان پارٹی کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

مزیدخبریں