ملک بھرمیں 8 فروری کو پر امن انتخابات ہوئے،طاہر اشرفی

اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی چئیرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں 8 فروری کو پر امن انتخابات پر سلامتی کے ادارے ،پاک فوج ،پولیس اورتمام ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی ترقی کے لئے مل بیٹھ کر مفاہمت کی بات کرنی چائیے ، اسرائیل رفاہ پر حملہ کر کے دنیا کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے ، ہندوستان فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کی معاونت کررہا ہے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قوم کو عام انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، انتخابات میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے عوام نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...