راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے طلبہ اپناکرداراداکریں تاکہ یہ ملک امن اور خوشحالی کاگہوارہ بن سکے طلبہ وطالبات کوبے حیائی اور تعلیمی نظام کی تبدیلی کیلے میدان میں آناہوگاویلنٹائن ڈے بے حیائی پر مبنی مغربی کلچرکی نمائندگی کرنے والاتہوارہے ویلنٹائن ڈے سے ہماری روایات،تہذیب وثقافت سے کوئی تعلق نہی ہے اسلام نے حیاء کوایمان کاشعبہ قراردیہ ہے ان خیالات کااظہار ناظم مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شمالی پنجاب بلال ربانی، ناظم اطلاعات ایم ایس او شمالی پنجاب ذاکراللہ صافی نے 14فروری یوم حیاء کی مناسبت سے میڈیاکو جاری بیان میں کیا۔ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے راہنماؤں کا مزید کہناتھا کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر ہمارے معاشرے میں بے حیائی فحاشی اور عریانی کوپروان چڑہانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے جوکسی صورت ہمارے معاشرے کیلئے صحیح نہی ہے ہم اپنی روایات تہذیب وتمدن رکھتے ہے۔