اسلام آباد (وقائع نگار)گرینڈ یوتھ الائنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پر امن انتخابات کے قیام کا سہرا آرمی چیف ، سیکورٹی اداروں اور پولیس جوانوں کے سر جاتا ہے، دشمن قوتوں کی بھرپور کوشش تھی کہ اس حساس موقع پر دہشت گردی کی کارروائیوں سے امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچائیں لیکن ایک موثر اور کامیاب حکمت عملی کے ذریعے دشمن کی ہر کوشش کو ناکام کیا گیا ان خیالات کااظہار گرینڈ یوتھ الائنس کے رہنما اور پاکستان یوتھ کونسل برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے چئیرمین آصف خورشید اور گلوبل یوتھ ایسوس ایشن کے چیئرمین کاشف ظہیر نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، آصف خورشید نے کہا کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، ملک بھرمیں 8 فروری کو پر امن انتخابات پر پاک فوج ، پولیس اور دیگر سلامتی کے اداروں سمیت تمام ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
پر امن انتخابات کا سہرا آرمی چیف ، سیکورٹی اداروں کوجاتا ہے،آصف خورشید
Feb 14, 2024