راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کی سابق ڈائریکٹرکرنٹ افیئراورممتازادیبہ وشاعرہ فرخندہ شمیم نے کہاہے کہ جب تک ہم وطن عزیزمیں اپنی خواتین کوتعلیم کے حصول کے مساوی مواقع فراہم نہیں کریں گے ملک کے تمام شعبے پسماندہ ہی رہیں گے کیونکہ ایک بچی کے تعلیم یافتہ ہونے کایہ فائدہ ہوتا ہے اس سے نہ صرف گھربلکہ پورامعاشرہ ترقی یافتہ ہوتاہے اس لئے ضروری ہے کہ ملک کوترقی یافتہ اور سوفیصدخواندہ بنانے کاآغازہمیں اپنے گھروں سے کرناہوگاکیونکہ دنیامیں تمام نامورشخصیات کی تعلیم وتربیت ان کی مائوں نے کی ہے لہذا والدین اوراساتذہ لڑکیوں کوسائنس اورٹیکنالوجی کے شعبوں میں تحقیق کے میدان میں آگے بڑھنے کاحوصلہ دیں بچیوں کی تربیت پرخصوصی توجہ دینا ہوگی تب معاشرے میںمثبت تبدیلی ممکن ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ہمدردنونہال اسمبلی کے ماہانہ اجلاس سے مہمان خصوصی کے طورپرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ قومی صدرہمدردنونہال اسمبلی سعدیہ راشدنے کہاکہ عالمی ادار ے کی رپورٹ ہے کہ سائنس ،ٹیکنالوجی ، انجینئر نگ ،ریاضی اوردیگرشعبوں تک خواتین کی شراکت اور رسائی کم ہے اورپاکستان کی آبادی میں خواتین کاتناسب 49فیصدہے جبکہ خواتین کی صرف 9فی صدیونیورسٹی کی سطح پرتعلیم حاصل کرنے تک رسائی ہے ترقی کے لئے اس میں اضافے کی ضرورت ہے۔