راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ نے سی آئی اے آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں راول اورپوٹھوہار ڈویژن کے سرکل انچارجز نے شرکت کی،ایس پی سی آئی اے نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں،ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کا کہناتھاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، کار وموٹرسائیکل چوری اورموبائل سینچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کوگرفتارکیاجائے، منظم اورمتحرک گینگز کے خلاف موثر حکمت عملی کے تحت کاروائی کریں، اشتہاری مجرمان اورسابقہ ریکارڈ یافتگان شامل تفتیش کریں ۔
منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے،بینش فاطمہ
Feb 14, 2024