اسلام آباد (وقائع نگار) رفاقت علی حقانی بانی و پرنسپل جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے صاحبزادے نوجوان مذہبی اسکالر صاحبزادہ انجینئر محمد طیب میلادی (گولڈمیڈلسٹ)نے مدارس اسلامیہ کی اعلیٰ ترین تعلیم تخصص فی الفقہ والافتا (مفتی کورس)کی تکمیل جامعہ اسلام آباد العالمیہ سے مکمل کر لی، انکی دستار بندی و جبہ پوشی آج بروز بحریہ ٹاؤن فیز 7 اسلام آباد میں ڈاکٹر مفتی ظفر اقبال جلالی کی زیر سرپرستی منعقدہ 32ویں سالانہ جلسہ دستارِ فضیلت میں کی جائے گی، مہمان خصوصی مفتی منیب الرحمن ہزاروی ہوں گے، اس موقع پر صاحبزادہ طیب میلادی کو ایم فل مکمل کرنے پر اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا جائے گا، ماضی قریب میں صاحبزادہ طیب میلادی کی نو سالہ درس نظامی کی تکمیل پر اسی جامعہ سے دستار بندی کی جا چکی ہے جبکہ سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے گولڈ میڈل بھی حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے اپنی کامیابیوں کو اللہ و رسول کا فضل و کرم، والدین و اساتذہ کی شفقت و محنت کا نتیجہ قرار دیا اور اپنے علمی و تحقیقی سفر کو مزید جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔