جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے، ندیم جان

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کراچی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کیا ترجمان وزارت صحت کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ بھی وزیر صحت کے ہمراہ موجود تھے سی ای او ڈریپ نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے فنکشن پر بریف کیاڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ لیب کے دورے کا مقصد لیب کے فنکشن کا جایزہ لینا تھامجھے خوشی ہے لیب کو جدید خطوط پر استوار کیا ہوا ہے ادویات کے نمونے ملک بھر سے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کیلئے آتے ہیں مختصر مدت میں ڈریپ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کیں میرٹ اور شفافیت کے فروغ کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنایا ھے ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کیلیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا ہے جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلے ڈرگ ایپ لانچ کی شوگر بلڈ پریشر اور جان بچانے والی ادویات کی ایمرجینسی بنیادوں پر رجسٹریشن کو یقینی بنایا قلیل عرصے میں وزارت صحت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا سنگ بنیاد رکھا ڈریپ میں رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے نظام کو ڈیجیٹلایز کیا ھے معیاری ادویات کی فراہمی کیلیے موثر اقدامات کیے ہیں ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلیے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں ڈریپ کے نظام کو پبلک فرینڈلی بنانے کیلیے مربوط اقدامات کیے ہیںلیب میں میڈیکل ایکوپمنٹ کے ٹیسٹ کی بھی اب سہولت موجود ھے عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے غیر معیاری دوا کی فروخت کی اجازت نہیں دیں گے دواں کی قیمت عام آدمی کی پہنچ میں رکھنا ترجیح ہے کسی بھی دوا کی ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن