اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیربرائے غذائی تحفظ وتحقیق ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک نے کہاہے کہ شعبہ زراعت میں مزیدبہتری لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جارہے ہیں،پائیدارزراعت کوفروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سیمٹ جوکہ مکئی اورگندم کی بہتری کیلئے ایک بین الاقوامی مرکزہے کے ڈائریکٹرڈاکٹرکیون پکسلی کیساتھ ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں زراعت اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرچیئرمین پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹرغلام محمدعلی بھی موجودتھے۔ ڈائریکٹرسیمٹ ڈاکٹرکیون پکسلی نے وفاقی وزیرکی مختصرمدت کے دوران زراعت وغذائی تحفظ کے شعبے میں اقدامات واصلاحات کوسراہتے ہوئے کہاکہ زراعت کے شعبے میں پاکستان کیساتھ بھرپورتعاون کیاجائیگا۔