اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے پانچ سال کے دوران عوام کی بھرپور خدمت کی اور مشکل وقت میں ان کیساتھ کھڑے رہے اسی لیئے عوام نے ہمیں کامیابی دلوائی ہے،پیر صاحب پگاڑا جی ڈی اے کے ہاتھوں استعمال ہوئے ہیں،پی ڈی ایم ٹو بننے نہیں جا رہی،پی پی کی مدد کے بغیر کوئی بھی حکومت نہیں بنا سکتا، ایم کیوایم کی پندرہ نشستوں پر حیرت ہے اس کا جائزہ لیں گے جبکہ کراچی کا امن و امان خراب نہیں ہونے دینگے۔مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ بھاری ووٹوں سے پی پی کو کامیاب کیا،ہم سندھ میں حکومت بنانے جا رہے ہیں،ہم نے پانچ سال تک عوام کیلئے کام کیا،سیلاب ہو یا کورونا ہم ہر مشکل وقت میں عوام کیساتھ کھڑے رہے۔
پانچ سال کے دوران عوام کی بھرپور خدمت کی، مراد علی شاہ
Feb 14, 2024