قائمہ کمیٹی کی منی انٹر چینج رحمانی خیل کا نام تبدیل کرکے شاہ عیسی انٹر چینج رکھنے کی سفارش

اسلام آبا(نمائندہ نوائے وقت) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے متفقہ طور پر سی پیک روڈ پر واقع منی انٹر چینج رحمانی خیل کا نام تبدیل کرکے شاہ عیسی انٹر چینج رکھنے کی سفارش کردی ۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاس میں سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت ہوا۔کمیٹی نے تحصیل پہاڑ پور کے اجلاس کے دوران 30 اگست 2023 کو منظور ہونے والی قرارداد پر بحث کی۔کمیٹی نے اس تجویز کی منظوری دی جس میں علاقے کے معروف بزرگ شاہ عیسی سے منسوب عام لوگوں کے جذبات پر زور دیا گیا۔انہوں نے وزارت کو مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کے پہلے حصے میں کمیٹی نے پراجیکٹ کو بی اینڈ اے ڈیپارٹمنٹ سے این ایچ اے پاکستان کو منتقل کرنے کی فوری اپیل کی۔ملک عبدالقیوم موسی خیل کی جانب سے پیش کی گئی عوامی پٹیشن میں شبوزئی تا تونسہ شریف (N-70 سے N55  لمبائی 175 کلومیٹر  بلوچستان اور 65 کلومیٹر  پنجاب) کی تعمیر اور توسیع کے میگا پروجیکٹ میں بدعنوانی کو اجاگر کیا گیا۔ وزارت کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ این ایچ اے کے پاس کسی بھی نئی سڑک کی فیڈرلائزیشن یہاں تک کہ اس کے موجودہ روڈ نیٹ ورک کو چلانے اور دیکھ بھال کے لئے بھی مالی وسائل کی کمی ہے۔کمیٹی نے کہا کہ کہ اگر این ایچ اے اس منصوبے کو شروع کرنا چاہتا ہے تو یہ صرف ڈیپازٹ ورک کی بنیاد پر ممکن ہو گا جس کے لئے بلوچستان اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی رضامندی کے ساتھ ساتھ متعلقہ صوبائی محکموں سے مطلوبہ فنڈز اور مشروط این او سیز کی منتقلی بھی ضروری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن