اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئسابق صدر آصف علی زرداری اوررمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے حلقہ 80 کے این شاہ ، دادو کے نو منتخب ایم پی اے عبدالعزیز جونیجو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم پی اے عبدالعزیز جونیجو کے انتقال کی خبر میرے لئے صدمے کا باعث ہے، ایم پی اے عبدالعزیز جونیجو ایک سینئیر سیاستدان اور پارلیمنٹرین تھے، عبدالعزیز جونیجو عوامی شخصیت ، غریبوں کے ہمدرد اور سماجی کاموں میں بھرپور حصہ لیتے رہے، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، مرحوم کی درجات کی بلند کے لیے دعاگو ہوں۔