نوجوان سیاستدان چوہدری عدنان نے سیاسی میدان میں انمٹ نقوش چھوڑے

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)جھنڈا چیچی راولپنڈی کے معروف نوجوان سیاستدان چوہدری عدنان نے سیاسی میدان میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں وہ پاکستان مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی بنے بعد ازاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی اور جلد ہی پارٹی کی نمایاں شخصیات میں شمار ہوتے لگے 2018 کے الیکشن میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور پارلیمانی سیکرٹری وزارتِ ریونیو مقرر کئے گئے کورونا وائرس کے چیلنج کے دوران چکلالہ میں واقع اپنے شادی ہال کو ہسپتال میں تبدیل کرکے بیمثال کام کیا اور کورونا وائرس کی وبا کے خلاف قومی خدمت میں پیش پیش رہے اس وقت کے وزیر اعلی عثمان بردارنے اس ہسپتال کا خود افتتاح کیا تھا ان کی پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات پر چوہدری عدنان کو تحریکِ انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بھی منتخب کیاگیا جھنڈا چیچی میں ان کے دو قریبی رفقا مرزاشوکت اور الیاس حسین شاہ نے اپنی اشکبار آنکھوں سے بتایا کہ چوہدری عدنان بے لوث جذبوں سے مالامال تھے جھندا چیچی میں انہوں نے مین روڈ کارپٹ کروائی نالے نالیاں نئے بنوائے پورے جھنڈا چیچی بازار میں درخت لگوائے وہ جھنڈا چیچی کے لوگوں کیلئے یہیں پر ہسپتال بنانا چاہتے تھے ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔

ای پیپر دی نیشن