اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنیوں میں بہتر رسک مینجمنٹ،شفافیت کے پیش نظر ، کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، بورڈ کے اراکین اور چیف ایگزیکٹو افسران کے لیے موزوں اور مناسب ( فٹ اینڈ پراپر) کا معیار لاگو کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کئے گئے سرکلر کے مطابق ان کمپنیوں کے کلیدی عہدوں پر تعیناتی کے خواہشمند افراد کی مناسبیت کا جائزہ لیتے وقت ، درخواست گزار کے ٹریک ریکارڈ، قابلیت ، تجربہ اور کارپوریٹ ری اسٹکچرنگ کے کاروبار کے ساتھ ممکنہ مفادات کے تصادم جیسے عوامل کا جائزہ لیا جائے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ ان معیارات کی تعمیل دائمی ہیان کمپنیوں کے عہدیدار ان معیارات کی پابندی کو یقینی بنانے کے پابند ہیں۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ڈائریکٹرز، بورڈ اراکین کیلئے فٹ اینڈ پراپرکا معیار لاگو کر دیا
Feb 14, 2024