اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجازنے سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیاچیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے وزیر داخلہ کا استقبال کیانادرا حکام کی جانب سے وزیر داخلہ کو ادارے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی وزیرِ داخلہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادرا انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز کا حامل ادارہ ہے اور ہمارا اہم قومی اثاثہ ہے قومی شناخت کا پاسبان ہونے کہ وجہ سے اس ادارے کا قومی سلامتی و سیکیورٹی میں اہم کردار ہے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ شناختی دستاویز کا حصول شہریوں کا بنیادی حق ہے اور اس ضمن میں انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جانی چاہئیے نادرا جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض کو احسن تریقے سے سرانجام دے رہا ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین نادرا نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ادارے کے معیار کو مزید بلند کیا ہے۔