گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پیر محمد سعید احمد مجددی کے 22ویں سالانہ عرس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی اس سلسلہ میں گزشتہ روزجانشین ابوالبیان صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کی زیرصدارت عرس کے انتظامات بارے جائزہ اجلاس، میٹنگ میں انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان نے بھرپور شرکت کی۔ناظم اعلی ادارہ تنظیم الاسلام سعید احمد صدیقی نے عرس پاک کے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ ڈویژن سمیت شہر بھرمیں فلیکسز،سائن بورڈز اور ملٹی میڈیا پر تشہیری مہم جاری ہے سکیورٹی کے حوالے سے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تنظیم الاسلام سیکورٹی فورس کیساتھیوں کی اس حوالے سے خصوصی تربیت بھی کی گئی ہے جبکہ عظیم الشان عرس پاک کی تقریب میں آنے والے زائرین کو لنگر تقسیم کرنے کے حوالے سے بھی خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے جبکہ عرس پاک کی میڈیا کوریج کے حوالے سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھیوں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں ۔
گوجرانوالہ:پیر محمد سعید احمد مجددی کے 22ویں عرس کی تیاریاں
Feb 14, 2024