گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے وفد نے امیر علامہ پروفیسر محمد سعید کلیروی، مولانا محمد صادق عتیق، مولانا محمد ابرار ظہیر،رانا محمد ابراہیم نفیس کی قیادت میں نو منتخب ایم این اے شاہد عثمان ابراہیم ،سابق وفاقی وزیربیرسٹر عثمان ابراہیم اورنو منتخب ایم پی اے عمران خالد بٹ سے ان کے دفاتر میں ملاقات کی،انتخابات میں کامیابی پر مبارک پیش کی اور پھولوںکے ہار پہنائے۔ نو منتخب ممبران اسمبلی نے انتخابات میں بے لوث تعاون پر اکابرین مرکزی جمعیت اہلحدیث کاشکریہ اداکیااورکہا کہ ہماری کامیابی آپ کی کامیابی ہے۔ اس موقع پر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی علامہ پروفیسر محمد سعید کلیروی نے کہا کہ ملک بھرمیں مسلم لیگ (ن) سے فتح چھینے جانا قابل تشویش ہے،مسلم لیگ پاکستان میں اکثریتی جماعت ہے، مگر افسوس کہ انتخابات کو متنازعہ بنانے میںالیکٹرانک میڈیا نے بھی گھناؤنا کردار ادا کیا ہے۔
گوجرانوالہ: عمران خالد سے جمعیت اہلحدیث کے وفد کی ملاقات
Feb 14, 2024