دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا میں ہونے والے انتخابات میں شہری بدھ کے روز نہ صرف نئے صدر اور نائب صدر بلکہ پارلیمنٹ اور مقامی قانون ساز اداروں کے ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔یہ ایک بہت بڑا مرحلہ ہے، جس میں تقریباً سترہ ہزار جزائر پر مشتمل اس ملک کے 270 ملین افراد میں سے 204 ملین سے زیادہ افراد نے ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے اندراج کرائے ہیں۔ یہ ووٹرز مشرق میں پاپوا سے لے کر مغرب میں سماترا تک تین ٹائم زونوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ووٹنگ کا عمل چھ گھنٹے کے لیے بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹرڈ ووٹروں کی اکثریت نوجوانوں کی ہے جن میں تقریباً 55 فیصد کی عمریں 17 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔موجودہ صدر جوکو ودودو، جو جوکووی کے نام سے مشہور ہیں، اپنی دوسری مدت صدارت مکمل کر رہے ہیں اور ملکی آئین کے مطابق اب الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ اس طرح اس سال کے انتخابات ایک دہائی میں قیادت میں پہلی تبدیلی کا سبب بنیں گے۔
انڈونیشیا میں صدرارتی، پارلیمانی اور مقامی قانوں ساز اداروں کے لیے ووٹنگ جاری
Feb 14, 2024 | 14:02